پروفیسر اشیاق احمد کی کتاب کلچر، منتخب تنقیدی مضامین چھپ کر مارکیٹ میں آ گئی ہے۔اس میں حسن عسکری،ڈاکٹر خلیفہ عبدالکریم،ڈاکٹر وزیر آغا،سبط حسن،فیض احمد فیض،عبادت بریلوی،ڈاکٹر سید عبداللہ،انتظار حسین،اور ڈاکٹر گوپی چند نارنگ کے علاوہ کئی اہل قلم کے کلچر کے متعلق مضامین کو منتخب کیا گیا ہے۔یہ تصنیف پروفیسر صاحب کی گراں قدر علمی و ادبی کاوش ہے۔اس کو بیت الحکمت لاہور نے شائع کیا ہے۔قیمت 360 روپے۔