بہاولپور: شوکت مہدی کے اعزاز میں ادبی نشست
مجلس ثقافت پاکستان بہاولپور کے زیر اہتمام سابق ممبر پنجاب اسمبلی سید تابش الوری کی رہائش گاہ پر معروف شاعر شوکت مہدی کے اعزاز میں ایک شعری نشست کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت ممتاز شاعر پروفیسر سہیل اختر نے کی جبکہ شوکت مہدی کے لئے تعارفی کلمات اور نظامت تابش الوری نے کی۔ پروفیسر سہیل اختر، شوکت مہدی، تابش الوری، ذیشان اطہر، رانا پٹیالوی، خالد بخاری، مجیب الرحمن، افضل خان، اظہر فراغ، نصیر شاہ، خرم پیرزادہ اور عاطف نصیر نے کلام سنایا۔