کے الیکٹرک کی بجلی چوری کے خلاف مہم کے دوران گڈاپ کے علاقے میں بھر پورکارروائی

جمعہ 25 مئی 2018 18:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) کے الیکٹرک نے بجلی کی چوری کے خلاف مہم جاری رکھتے ہوئے، گڈاپ کے علاقے - سندھ کوآپریٹیو ہائوسنگ سوسائٹی میں کنڈوں کے خاتمے کے خلاف بھرپور کاروائی کی، تاکہ اس علاقے میں نصب غیر قانونی کنکشنز اور بجلی کی چوری پر قابو پایا جاسکے ۔ اس مہم کے دوران ، گتا بنانے والی دو فیکٹریوں اور بیکنگ یونٹ سے بجلی کے غیر قانونی کنکشن اتارے گئے۔

اس کاروائی میں ،کے الیکٹرک کے عملے کی معاونت کے لئے، قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی شامل ہوئے۔ بجلی کی چوری روکنے کے لئے، کے الیکٹرک کی مسلسل کاوشوں اور دیگر ترقیاتی سرگرمیوںکے نتیجے میں ، 2009 سے اب تک ، پاور یوٹیلیٹی نے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے شعبوںمیں ہونے والے نقصانات میں تقریباً 14 فیصد کمی کی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا کہ؛ بجلی کے نظام میں خرابیاں پیدا ہونے کی سب سے بڑی وجہ ، بجلی کی چوری ہے، جو کہ بعض اوقات پورے علاقے یا شہر بھر کی آبادی کے لئے شدید مشکلات کا باعث بنتی ہے۔

پاور یوٹیلیٹی کا بجلی کی چوری پر مکمل قابو پا نے کا پختہ عزم ہے ، لیکن اس مقصد کے حصول کے لئے ادارے کو عوام کی بھرپور معاونت درکار ہے، جس کے ذریعے بجلی چوری کا مسئلہ مکمل طور پر حل کیا جا سکتا ہے۔عوام سے گزارش کی جاتی ہے کہ ، کسی بھی علاقے میں بجلی چوری ہوتے دیکھیں تو فوری طور پر 118 یا 021-99000پر کال کر کے شکایت درج کروائیں۔ ایسی شکایات کے الیکٹرک کے فیس بُک یا ٹویٹر پیج کے ذریعے بھی بھیجی جا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ [email protected] پررابطہ کر کے، اپنا نام بتائے بغیر بھی بجلی کی شکایات متعلقہ عملہ تک پہنچائی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :