مرزا غالب کی 220ویں سالگرہ پر گوگل کا زبردست خراج تحسین…مرزا غالب ڈوڈل متعارف کرا دیا

بدھ 27 دسمبر 2017 13:03

مرزا غالب کی 220ویں سالگرہ پر گوگل کا زبردست خراج تحسین…مرزا غالب ڈوڈل متعارف کرا دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 دسمبر2017ء) گوگل نے اردو کے عظیم شاعر مرزا اسداللہ خان غالب کی 220 ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈوڈل متعارف کرا دیا۔ مرزا غالب 27 دسمبر 1797 کو آگرہ میں پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

5 سال کی عمر میں والد کی وفات کے بعد غالب کی پرورش چچا نے کی تاہم 4 سال بعد چچا کا سایہ بھی ان کے سر سے اٹھ گیا۔ مرزا غالب کی 13 سال کی عمر میں امرا بیگم سے شادی ہو گئی جس کے بعد انھوں نے اپنے آبائی شہر کو خیر باد کہہ کر دہلی میں مستقل سکونت اختیار کر لی تھی۔غالب پہلے شاعر تھے جنہوں نے اردو شاعری کو ذہن عطا کیا۔ اردو کے عظیم شاعر مرزا غالب 15 فروری 1869 کو دہلی میں جہان فانی سے کوچ کر گئے لیکن جب تک اردو زندہ ہے ان کا نام بھی جاوداں رہے گا۔

وقت اشاعت : 27/12/2017 - 13:03:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :