اردو کے ممتاز افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی 63ویں برسی 18 جنوری کو منائی جائے گی

پیر 15 جنوری 2018 14:22

اردو کے ممتاز افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی 63ویں برسی 18 جنوری کو منائی جائے گی
لاہور۔15جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2018ء)اردو کے ممتاز افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی 63ویں برسی 18 جنوری بروز جمعرات کو منائی جائیگی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خصوصی ادبی تقریبات ، کانفرنسز، سیمینارز، مذاکروں ، مباحثوں کا انعقاد کیا جائیگا جس میں سعادت حسن منٹو کی اردوادب اور افسانہ نگاری کے شعبہ میں طویل خدمات کوخراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔ سعادت حسن منٹو 11مئی 1912ء کو ضلع لدھیانہ بھارت میں پیداہوئے ۔سعادت حسن منٹو 18جنوری 1955ء کو 43 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔

وقت اشاعت : 15/01/2018 - 14:22:41