سٹارپلس کے ڈراموں کی تکنیک پاکستانی پنجابی فلموں کا چربہ ہے

جمعہ 4 مئی 2018 15:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء)سٹارپلس کے ڈراموں کی تکنیک اور میوزک پرانی پاکستانی فلموں سے متاثر ہوکر اپنائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جدید تحقیق اور ریسرچ سے پتہ چلا ہے کہ سٹارپلس پر پیش کئے جانے والے تمام ڈرامہ سیریلز کی تکنیک اور میوزک کا انداز پرانی پاکستانی پنجابی فلموں کا چربہ ہے۔اگر پاکستانی پنجابی پرانی فلموں کو دیکھا جائے تومعلوم ہوگا۔کہ سٹارپلس ہی کی طرح کسی اہم بات پر میوزک بینگ اور تمام کرداروں کے چہرے کلوزکر کے ان کے تاثرات دکھائے جاتے ہیں۔جس سے معلوم ہوجائیگا۔کہ سٹارپلس کے تمام ڈرامہ سیریلزکی کیمرہ تکنیک اور میوزک پاکستانی پرانی پنجابی فلموں کا چربہ ہے۔

وقت اشاعت : 04/05/2018 - 15:34:58