سنسربورڈ کوفلموں سے فحاشی وعریانی کا خاتمہ کرنا چاہیئے۔ایم اے تبسم

جمعہ 4 مئی 2018 15:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء)معروف شاعر،کالم نگار ایم اے تبسم نے کہا ہے کہ سنسربورڈ کواپنی زمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے پاکستانی فلموں سے فحاشی وعریانی کا خاتمہ کرنا چاہیئے۔

(جاری ہے)

اور پاکستانی عوام کو ایک اچھی تفریح مہیا کرنے کے لئے فیملیزفلمیں بنانے کی طرف توجہ دینی چاہئے۔ایم اے تبسم نے کہا کہ پابندی کے باوجود بھی ابھی تک بدمعاشوں کے ناموں اورفحاشی سے بھرپورفلمیں بنائی جارہی ہیں۔ان فلموں پرفی الحال پابندی عائدکردینی چاہئے۔

وقت اشاعت : 04/05/2018 - 15:34:58