رنبیر کپور کی زخمی عالیہ بھٹ کی عیادت کے لئے ان کے گھر آمد

جمعرات 22 نومبر 2018 15:06

رنبیر کپور کی زخمی عالیہ بھٹ کی عیادت کے لئے ان کے گھر آمد
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2018ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور زخمی عالیہ بھٹ کی عیادت کے لئے ان کے گھر پہنچ گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ بیک وقت ان دنوں فلم ’’کلنک‘‘ اور ’’براہمسترا کی عکس بندی کر رہی ہیں لیکن گزشتہ دنوں عالیہ فلم کی عکسبندی کے دوران زخمی ہو گئیں اور اداکار رنبیر کپور منگل کو نہ صرف ان کا چیک اپ کرانے کے لئے کلینک گئے بلکہ بعدازاں ان کی عیادت کے لئے عالیہ کے گھر بھی گئے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ فلم ’’براہمسترا ‘‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے جو آئندہ سال 25دسمبر کو ریلیز ہو گی۔

وقت اشاعت : 22/11/2018 - 15:06:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :