رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی بنگلور ولیمے کی پہلی باضابطہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر

جمعرات 22 نومبر 2018 15:06

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2018ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے اپنے بنگلور ولیمے کی پہلی باضابطہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی پہلی ولیمہ تقریب منگل کو بنگلور میں ہوئی جس کی پہلی تصویر نئی جوڑی رنویر اور دیپیکا نے اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں دیپیکا پڈوکون نے گولڈن سلک ساڑھی اور بالوں میں گجرا لگایا ہوا ہے اور سبز رنگ کی جیلوری پہنی ہے جبکہ رنویر سنگھ نے روہت بھل کی ڈیزائن کردہ کالی شیروانی پہنی ہوئی ہے جس پر گولڈن کڑھائی ہوئی ہے۔

وقت اشاعت : 22/11/2018 - 15:06:48

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :