فلم ’’ فوٹوگراٖف‘‘ ایمیزون پرائم ویب سائٹ پر ریلیز کی جائے گی

جمعرات 22 نومبر 2018 16:03

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2018ء) بالی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی کی فلم ’’ فوٹوگراٖف‘‘ ایمیزون پرائم ویب سائٹ کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’ فوٹوگراٖف‘‘ ویب سائٹ ایمیزون پرائم کا حصہ بنے گی اور فلم کے ڈائریکٹر ریتیش بٹراکا کہنا ہے کہ فلم کی ریلیز کے لئے یہ ویب سائٹ ایک بہترین پروجیکٹ کا کام کرے گی۔ فلم ’’ فوٹوگراٖف‘‘ میں اداکارنوازالدین صدیقی اداکارہ سانیاملہوترا کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ فلم یکم دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 22/11/2018 - 16:03:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :