تھیٹر میں کام کرنے کو دل کرتا ہے مگر آج کا تھیٹر ہمارے دور سے مختلف ہو چکا ہے ‘وسیم عباس

جب بھی اچھی ٹیم کیساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو ضرور اسٹیج ڈرامہ کروں گا ‘سینئر اداکار کا انٹرویو

بدھ 5 دسمبر 2018 13:54

تھیٹر میں کام کرنے کو دل کرتا ہے مگر آج کا تھیٹر ہمارے دور سے مختلف ہو چکا ہے ‘وسیم عباس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2018ء) سینئر اداکار وسیم عباس نے کہا ہے کہ آج بھی تھیٹر میں کام کرنے کو دل کرتا ہے مگر آج کا تھیٹر ہمارے دور سے مختلف ہو چکا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ میری زندگی کا سب سے زیادہ سنہری دور تھیٹر کا تھا ۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں نے تھیٹر اور ٹی وی پر بے شمار کام کیا ہے ،1983ء میں میری پہلی ڈرامہ سیریل ’’سمندر ‘‘ تھی جس سے میری پہچان پورے پاکستان میں ہو گئی ۔

(جاری ہے)

بعد میں ایک ڈرامہ سیریز ’’فیملی فرینڈ ‘‘ کیا اس میں کام کرنے والے تمام کریکٹر ہٹ ہوئے ،یہ روائتی کامیڈی سے ہٹ کر ڈرامہ سیریز تھی ۔اس کے علاوہ آشیانہ ، لنڈا بازار سمیت اور بھی بے شمار ڈرامہ سیریل ایسی ہیں جو لوگوں کے ذہن میں آج بھی نقش ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج کا تھیٹر پہلے سے بدل چکا ہے ،کسی نئے لڑکے کو یہ آداب نہیں کہ سینئر کے ساتھ کس طرح پیش آنا ہے اسی وجہ سے تھیٹر کے سینئر اداکار کنارہ کشی اختیار کر چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مجھے جب بھی اچھی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو ضرور اسٹیج ڈرامہ کروں گا ۔
وقت اشاعت : 05/12/2018 - 13:54:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :