گلوکاررمضان کنگن پوری کے اردوغزلوں پرمبنی ویڈیوالبم کی ریکارڈنگ مکمل

ہفتہ 8 دسمبر 2018 16:29

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2018ء) معروف فوک گلوکار رمضان کنگن پوری کے اردوغزلوں پر مبنی البم ’’میرے لوٹنے کا تم جوکہیں انتظارکرتے‘‘کی ویڈیوریکارڈکوگزشتہ دنوں مکمل کرلی گئی ہے،ویڈیوالبم کی ریکارڈنگ پاکستان بھرکے خوبصورت مقامات پر کی گئی،البم میں ماڈلنگ راجہ رضوان،آغا سیف علی اورمریم چودھری نے کی ہے،اس البم کی شاعری امریکہ میں مقیم معروف شاعر ارشدعلی ارشد اور عمران پروانہ سے لکھوائی گئی ہے،اس ویڈیوالبم کے ڈائریکٹرایم اے تبسم،ڈی اوپی اسدنور جبکہ پروڈیوسرصداقت علی رانا ہیں ،البم کو جلدہی کراچی کی معروف ریلیزنگ کمپنی ٹی پی گولڈملک بھرمیں ایک ساتھ ریلیزکریگی۔
وقت اشاعت : 08/12/2018 - 16:29:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :