اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہوں ،کامیابیاں خدا کی ذات ،مسلسل محنت کا نتیجہ ہے ‘پائل خان

کریئر کے آغاز میں بے شمار پروڈیوسر مفت کام کروانا چاہتے تھے ،چند نے معاوضہ بھی ہڑپ کیا ‘اداکارہ

پیر 10 دسمبر 2018 13:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) اداکارہ پائل خان نے کہا ہے کہ خدا کا شکر ہے کہ میں اس وقت اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہوں ،جب کریئر کا آغاز کیا تو مجھے بے شمار ایسے پروڈیوسر ملے جو مفت کام کروانا چاہتے تھے مگر میں پروفیشنل سوچ لیکر شوبز کی دنیا میں داخل ہوئی تھی اس لیے میں نے کوئی کمپرومائز نہیں کیا ، میں نے تمام پروڈیوسروں سے معاوضہ وصول کیا مگر چند ایک پروڈیوسر ایسے ہیں جنہوں نے معاوضہ ہڑپ کر لیا ہے مگر میری محنت کا مال ہضم نہیں ہو سکتا ۔

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہمیں نے مختصر عرسے میں جتنی کامیابیاں سمیٹی ہیں وہ میرے خدا کی ذات اور میری مسلسل محنت کا نتیجہ ہے کہ رحیم یار خان ، ملتان ،فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں سب سے مقبول اداکارہ تصور کی جاتی ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور کی نسبت مجھے بڑا معقول معاوضہ مل رہا ہے اس لیے میں آئوٹ آف سٹیشن اسٹیج ڈرامے کرنے کو ترجیح دیتی ہوں جب لاہور کے ڈرامہ پروڈیوسر مجھے اچھا معاوضہ دیں گے تو میں ضرور یہاں بھی پرفارم کروں گی ۔

لاہور میں کام کرنا میری دیرینہ خواہش رہی ہے اور میں نے بہت عرصے تک لاہور میں پرفارم بھی کیا مگر کچھ ایسے پروڈیوسر ہیں جو آپ سے اسٹیج ڈراموں میں کام تو کروا لیتے ہیں مگر بعد میں اسکا معاوضہ نہیں دیتے مگر سارے پروڈیوسر ایسے نہیں ہیں چند ایک ایسے ہیں جن کا میں نام نہیں لینا چاہتی۔
وقت اشاعت : 10/12/2018 - 13:40:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :