اداکارہ پائل خان ’’بازار حسن ‘‘کرنے کیلئے ملتان پہنچ گئیں

جمعہ 14 دسمبر 2018 12:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) اسٹیج کی معروف اداکارہ پائل خان رحیم یار خان میں کامیاب اسٹیج ڈرامہ کرنے کے بعد بازار حسن کرنے کیلئے ملتان پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے اداکارہ پائل خان ان دنوں ملتان کے نوشاب آڈیٹوریم میں ملک امیر حمزہ کے اسٹیج ڈرامہ ’’بازار حسن ‘‘میں پرفارم کررہی ہیں ۔

(جاری ہے)

پائل خان لاہور سمیت پنجاب بھر میںبڑی مقبول اداکارہ تصور کی جاتی ہیں اور خاص طور پر جنوبی پنجاب میں انکے پرستاروں کا بڑ احلقہ موجود ہے اسی وجہ سے اداکارہ رحیم یار خان اور ملتان میں ہونے والے اسٹیج ڈرامہ میں کام کررہی ہیں ۔

اسٹیج ڈرامہ ’’بازار حسن ‘‘میں ان کے ہمراہ اداکارہ وفاعلی ، رخسانہ ملتانی ، فائزہ خان ، کیف علی ، نور چوہدری ، ایان علی ، دیدار ملتانی سمیت دیگرا داکار شامل ہیں ۔ ڈرامہ کے رائٹر ڈائریکٹر ملک امیر حمز ہ ہیں ۔
وقت اشاعت : 14/12/2018 - 12:44:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :