ابھیمانیو دسانی نے مکائو فلم فیسٹیول میں بہترین نئے اداکار کا ایوارڈ جیت لیا

بدھ 19 دسمبر 2018 14:18

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ بھاگیا شری کے بیٹے ابھیمانیو دسانی نے مکائو فلم فیسٹیول میں بہترین نئے اداکار کا ایوارڈ جیت لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایت کار وسان بالا کی فلم سے دوبارہ فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والے اداکارہ بھاگیا شری کے بیٹے ابھیمانیو دسانی نے فلم میں بہترین اداکاری پر تیسرے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول اینڈ ایوارڈز مکائو میں بہترین نئے اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا تاہم فلم ابھی تک بھارت میں ریلیز نہیں کی گئی۔ فلم میںابھیمانیو دسانی کے ساتھ اداکارہ رادھیکا مدان مرکزی کردار ادا کر رہی ہیںجبکہ فلم آئندہ سال مارچ میں ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 19/12/2018 - 14:18:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :