اداکارہ شیبا بٹ اگلے ہفتے کراچی واپس چلی جائیں گی

جمعرات 20 دسمبر 2018 14:02

اداکارہ شیبا بٹ اگلے ہفتے کراچی واپس چلی جائیں گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2018ء) اداکارہ شیبا بٹ اگلے ہفتے کراچی واپس چلی جائیں گی جہاں وہ ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ میں حصہ لیں گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شیبا بٹ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے لاہور آئی تھیں اور یہاں چند روز قیام کرنے کے بعد اگلے ہفتے دوبارہ کراچی روانہ ہو جائیں گی۔شیبا بٹ کراچی میں بننے والی متعدد ڈرامہ سیریل میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں اور واپسی پر وہ اپنے حصے کا کام مکمل کروائیں گی ۔

وقت اشاعت : 20/12/2018 - 14:02:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :