اینیمیڈ فلم ’’پوکیمون: ڈیٹیکٹیو پیکاچو ‘‘کا نیا ٹریلر جاری

جمعرات 20 دسمبر 2018 16:45

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2018ء) ہالی ووڈ کی نئی لائیو ایکشن اینیمیٹیڈ فلم ’’پوکیمون: ڈیٹیکٹیو پیکاچو ‘‘کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق روب لیٹر مین کی ہدایت کاری میں بننے والی لائیو ایکشن فینٹسی فلم کی کہانی ایسے جاسوس پیکاچو کے گرد گھومتی ہے جو ایک نوجوان کی مدد کرتے ہوئے اس کے لاپتہ باپ کو تلاش کرنے میں اس کی مدد کرتا ہے جبکہ دونوں ملکر نئے مشن میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں اور چھوٹے مونسٹرز کو قابو میں کر کے لاپتہ افراد کی تلاش شروع کرتے ہیں۔

فلم میںپوکیمون کے کردار کے لئے ہالی وڈ اداکار ریان رینالڈ نے پس پردہ اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں جسٹس اسمتھ،کیتھرین نیوٹن اورکین واٹینبی، کرن سونی اور دیگر کئی فنکار جلوہ گر ہو ں گے۔ فلم آئندہ سال 10مئی کو ریلیز جائیگی۔
وقت اشاعت : 20/12/2018 - 16:45:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :