ایکشن،کامیڈی سے بھرپور’دی لیگو مووی 2‘کا نیا ٹریلرجاری کردیا گیا

فلم اگلے سال 8فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

ہفتہ 22 دسمبر 2018 11:26

ایکشن،کامیڈی سے بھرپور’دی لیگو مووی 2‘کا نیا ٹریلرجاری کردیا گیا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2018ء) ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور نئی تھری ڈی اینی میٹڈ فلم’دی لیگو مووی 2 ‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔مائیک مچل کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 2014میں ریلیز ہونیوالی فلم ’دی لیگو مووی‘کا سیکوئل ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں کرس پریٹ،ایلیزبتھ بینکس،نک آفرمین،چارلی ڈے،ایلیسن برے،جوناہ ہل،چیننگ ٹیٹم اور آرٹرو کاسترو سمیت دیگر شامل ہیں۔کرسٹوفر ملر کی لکھی گئی کہانی پر مبنی یہ فلم وارنر برادرز پکچرز کے بینر تلے 8فروری 2019کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 22/12/2018 - 11:26:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :