خلائی مخلوق پر مبنی ہالی ووڈ فلم’ مین ان بلیک‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

فلم آئندہ سال 14 جون کو سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

ہفتہ 22 دسمبر 2018 11:26

خلائی مخلوق پر مبنی ہالی ووڈ فلم’ مین ان بلیک‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2018ء) ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر ایکشن کامیڈی سائنس فکشن فلم سیریز’مین اِن بلیک‘کی اگلی فلم’مین اِن بلیک‘4کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔کولمبیا پکچرز کی تیار کردہ’مین اِن بلیک‘فرنچائز کی1997،2002اور2012میں ریلیز کی جانیوالی تینوں کڑیاں مداحوں میں بے پناہ مقبول ہوئیں۔یہی وجہ ہے کہ اب اس سلسلے میں مین اِن بلیک 4بھی ریلیز کی جا رہی ہے جو آئندہ سال جون میں سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

(جاری ہے)

ہدایتکار ایف گیری گرے کی اس نئی فلم کی کاسٹ میں مرکزی کردار کرِس ہیمسورتھ اور لیام نیسن نبھا رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ٹیسا تھامسپن ،ربیکا فرگیوسن ،ایما تھامپسن ،سرتاج گریوال،مائیکل برہان،اسٹیفن سیمپسن اور کمیل ننجیانی سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔سنسنی خیز سائنس فکشن فلم کی کہانی ایک بار پھر خطرناک خلائی مخلوق کے گرد گھوم رہی ہے جن سے دنیا کو بچانے کیلئے خلائی مخلوق کے خلاف کاروائی کرنیوالی ایجنسی میدان میں آتی ہے۔مداح اس فلم کے بے چینی سے منتظر ہیں جو آئندہ سال 14جون کو کولمبیا پکچرز اور سونی پکچرز کے تحت نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔
وقت اشاعت : 22/12/2018 - 11:26:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :