ہالی وڈ سپر ہیرو فلم ’’ایکوامین‘‘ نے بھارت میں ریلیز کے ایک ہفتے میں 39کروڑ کما لئے

ہفتہ 22 دسمبر 2018 12:56

ہالی وڈ سپر ہیرو فلم ’’ایکوامین‘‘ نے بھارت میں ریلیز کے ایک ہفتے میں 39کروڑ کما لئے
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2018ء) ہالی وڈ کی تخیلاتی سائنس فکشن سپر ہیرو فلم ’’ایکوامین‘‘ نے بھارت میں ریلیز کے ایک ہفتے میں 39کروڑ کا بزنس کر لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جیمس وان کی ہدایت کاری میں بننے والی تخیلاتی سائنس فکشن سپر ہیرو فلم ’’ایکوامین ‘‘ 14دسمبر کوبھارت میں ریلیزکی گئی جس نے ایک ہفتے میں اب تک 39کروڑ روپے کما لئے ہیں۔ فلم میں اداکار جیسن موموا نے ایکوامین کا کردار ادا کیا ہے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں امبر ہرڈ، ویلم ڈیفوئی، نکول کڈ مین، پیٹرک ولسن، ڈولف لونڈ گرن اور دیگر شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 22/12/2018 - 12:56:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :