اینیمیٹڈ ایڈونچر اور جادوئی پارک پر مبنی فلم ’’ونڈر پارک‘‘ کا ٹریلر جاری

ہفتہ 22 دسمبر 2018 14:39

اینیمیٹڈ ایڈونچر اور جادوئی پارک پر مبنی فلم ’’ونڈر پارک‘‘ کا ٹریلر جاری
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2018ء) ہالی وڈ کی اینیمیٹڈ ایڈونچر اور کامیڈی سے بھرپور ایک جادوئی پارک پر بننے والی فلم ’’ونڈر پارک‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق رابرٹ اسکوو اورت کلیر کلنر کی ہدایت کاری میں بننے والی اینیمیٹڈ ایڈونچر اور کامیڈی سے بھرپور ایک جادوئی پارک پر بننے والی فلم ’’ونڈر پارک‘‘ کی کہانی ایک ایسی بچی اور اس کے دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو نت نئی رائیڈز کے شوقین ہوتے ہیں اور ایک ایسے جادوئی امیوزمنٹ پارک میں پہنچ جاتے ہیں جہاں ایک نئی دنیا ان کا انتظار کر رہی ہوتی ہے۔

جنگل بیاباں میں موجود اس ونڈر لینڈ میں ان دوستوں کے آتے ہی یہ جادوئی ونڈر پارک جگمگ کرنے لگتا ہے، ہوائوں میں اڑتی رولر کوسٹر ،دیوہیکل فیرس وہیلز، ٹریک کے بغیر اڑتی ٹرین اوریکس منفرد رائیڈز بچی کو حیران کر دیتی ہیں۔ جادو کے زیر اثر حیرت انگیز ونڈر پارک پر بننے والی فلم کی مختلف اینیمیٹڈ کرداروں کے ڈائیلاگز اداکار میلا کیونس، جنیفیر گارنر،کین ہڈسن کیمپ بیل، بریانا ڈینسکی، جان اولیور،کین جیونگ، صوفیہ مالی،کیون چیمبرلن اور کینن تھامسن کی آواز میں ریکارڈ کئے گئے ہیں جبکہ فلم آئندہ سال 15مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 22/12/2018 - 14:39:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :