ہالی ووڈ فلم’’ایکس مین- ڈارک فیونکس‘‘کا نیاٹریلر جاری

فلم آئندہ سال14فروری کو سنیماگھروں کی زینت بنے گی

منگل 25 دسمبر 2018 12:08

ہالی ووڈ فلم’’ایکس مین- ڈارک فیونکس‘‘کا نیاٹریلر جاری
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2018ء) ہالی ووڈ فلم’’ایکس مین- ڈارک فیونکس‘‘کا نیاٹریلر جاری کر دیا گیا ۔سائمن کینبرگ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں نامور ہالی وڈ اداکار جیمز میکوئوے، جینیفر لارنس، مائیکل فیسبینڈر، نکولس ہالٹ، روز برائن، سوفی ٹرنر، کوڈی اسمتھ اورٹیر شیریڈن اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہچ پارکر،سائمن کینبرگ،لارن ڈونراور برائن سنگر کی مشترکہ طور پر پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی گزشتہ حصوں کی طرح غیر معمولی طاقتوں اور صلاحیتوں کے مالک میوٹنٹس کے گِرد گھوم رہی ہے جن میں ایک ٹیم کا جھکائو برائی کی جانب ہوتا ہے ۔دوسری ٹیم اچھائی کیلئے مشکلات کا ڈٹ کا مقابلہ کرتی نظر آرہی ہے تاہم اس فلم میں غیر معمولی طاقت کی حامل میوٹنٹ جین گرے کی طاقت سے دنیا کیلئے مشکلات پیدا ہوتی دکھائی دینگی جوپوری دنیا کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔مارول انٹرٹینمنٹ کی تیار کردہ غیر معمولی ایکشن مناظر سے بھرپور یہ فینٹسی تھرلر فلم رواں سال ٹوینٹیتھ سنچری فاکس کے تحت آئندہ سال14فروری کو سنیماگھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔
وقت اشاعت : 25/12/2018 - 12:08:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :