ہالی ووڈ کمپیوٹر اینی میٹڈ فلم’’ ٹوائے اسٹوری‘‘ کا ٹریلر جاری

کامیڈی اور ایڈونچر کا تڑکا لیے یہ فلم 21جون 2019کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

منگل 25 دسمبر 2018 12:08

ہالی ووڈ کمپیوٹر اینی میٹڈ فلم’’ ٹوائے اسٹوری‘‘ کا ٹریلر جاری
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2018ء) ہالی ووڈ کمپیوٹر اینی میٹڈ فلم’’ ٹوائے اسٹوری‘‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔جوش کولے کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم ٹوائے فلم سیریز کا چوتھا حصہ ہے جس میں شرارتی کردار ووڈی اور بز ایک مرتبہ پھر اپنی نٹ کھٹ حرکتوں سے مداحوں کو لطف فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

فلم میں آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں ٹام ہینکس،ٹم ایلن،جون کسیک،بلیک کلارک،اینی پوٹس،مائیکل کیٹن اور بونی ہنٹ سمیت کئی اداکار شامل ہیں۔جوناس ریورا کی پروڈیوس کردہ کامیڈی اور ایڈونچر کا تڑکا لیے یہ فلم 21جون 2019کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 25/12/2018 - 12:08:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :