امریکی اداکار کیون اسپیسی پر جنسی حملوں کے الزامات،

جنوری میں عدالت پیش ہونے کا حکم

منگل 25 دسمبر 2018 16:35

امریکی اداکار کیون اسپیسی پر جنسی حملوں کے الزامات،
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2018ء) معروف امریکی اداکار کیون اسپیسی کو اپنے خلاف جنسی حملوں کے الزامات کی وجہ سے عدالت میں جواب دہ ہونا پڑے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست میساچوسیٹس کے ریاستی دفتر استغاثہ کی طرف سے بتایا گیا کہ ہالی وٴْڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ اس اداکار کو سات جنوری کو نًین ٹکًیٹ کی ایک عدالت میں جج کے سامنے پیش ہونا ہو گا۔ ان کے خلاف مبینہ جنسی حملے اور جسمانی طور پر زخمی کر دینے سے متعلق یہ الزامات ایک اٹھارہ سالہ لڑکی نے جولائی2016 میں پیش آنے والے ایک واقعے کے بعد لگائے تھے۔ انسٹھ سالہ کیون اسپیسی ان الزامات کے بعد عوامی منظر نامے سے دوری اختیار کر چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 25/12/2018 - 16:35:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :