اداکارہ نیکول کڈمین نے اپنی کرسمس آسڑیلیا میں اپنے خاندان کے ساتھ منائی

منگل 25 دسمبر 2018 16:39

اداکارہ نیکول کڈمین نے اپنی کرسمس آسڑیلیا میں اپنے خاندان کے ساتھ منائی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2018ء) ہالی وڈ اداکارہ نیکول کڈمین نے اپنی کرسمس آسڑیلیا میں اپنے خاندان کے ساتھ منائی۔

(جاری ہے)

نیکول فلمی مصروفیات سے چھٹی لے کر کرسمس منانے آسڑیلیا پہنچنے پر بہت خوش تھیں جہاں ان کے شوہر موسیقار کیتھ اربن اور دو بیٹیاں روز اور فیتھ ان کی منتظر تھیں۔نیکول کو خاندان سمیت چرچ سروس کے لئے ہنستے ہوئے جاتے دیکھا گیا جس کے بعد وہ کھانے کے لئے اکھٹے باہر گئے۔

وقت اشاعت : 25/12/2018 - 16:39:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :