’’ایوینجرز‘‘ 4 مئی 2019 میں دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی

مارول کی جانب سے 3 مختلف فلموں کے ٹریلرز ایک ہی ہفتے میں جاری کیے گئے

بدھ 26 دسمبر 2018 11:37

’’ایوینجرز‘‘ 4 مئی 2019 میں دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2018ء) ایوینجرز انفٹنی وار کی رواں سال اپریل میں ریلیز کے بعد سے ہی لوگ اس فلم کے اگلے حصے کے ٹریلر اور نام کا انتظار کررہے ہیں مگر مارول کی جانب سے ان کے اشتیاق کو بھڑکایا جارہا ہے۔اپریل سے مسلسل سوشل میڈیا پر ٹریلر کی ریلیز کی افواہیں سامنے آتی ہیں اور وہ تاریخ گزر جانے پر ایک اور تاریخ سامین آجاتی ہے۔

(جاری ہے)

اب تو لوگ اتنے بے تاب ہیں کہ ٹوئٹر پر سیکڑوں افراد نے اپنے اکائونٹس کو ان ٹائٹل ایوینجرز کے ٹائٹل کے مطالبے سے بدل دیا ہے جبکہ بنادیا گیا ہے جس میں متعدد ویڈیوز میں فلم کے ڈائریکٹرز سے ٹریلر ریلیز کرنے کی درخواست کی جارہی ہے۔مگر اب اس ٹریلر کے ریلیز کی ایک اور تاریخ سامنے آگئی ہے اور وہ ہے 7 دسمبر بروز جمعہ۔مارول سینماٹک یونیورس کاسمکس (یہ ویب سائٹ مارول کی سرگرمیوں سے لوگوں کو آگاہ کرتی ہی) کے بانی نے اس تاریخ کا دعویٰ کیا ہے۔ایک اور صارف نے بھی کچھ ایسا ہی دعویٰ اپنی ٹوئیٹ میں کیا ہے۔مارول کے صدر کیون فیگ کچھ عرصہ قبل کہہ چکے ہیں ایوینجرز 4 کا ٹریلر رواں سال کے اختتام سے پہلے سامنے آجائے گا۔پہلے توقع کی جارہی تھی کہ یہ ٹریلر 29 نومبر کو ریلیز ہوگا-
وقت اشاعت : 26/12/2018 - 11:37:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :