فلم ’’ہوم الون‘‘ کا وہ راز جس کا علم 28 سال بعد ہوا

درحقیقت فلم کے اندر وہ گینگسٹر فلم ایک 1938 کی فلم اینجلز ود ڈرٹی فیسز کی پیروڈی تھی

جمعہ 28 دسمبر 2018 11:33

فلم ’’ہوم الون‘‘ کا وہ راز جس کا علم 28 سال بعد ہوا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2018ء) اگر ہولی وڈ فلموں کی بات کی جائے تو پاکستان میں بہت کم فلمیں ایسی ہوں گی جو لوگوں کو طویل عرصے تک یاد رہ جائے۔مگر ایک فلم ایسی ہے جو اب بھی لوگوں کے ذہنوں میں زندہ ہے جس کی وجہ نوے کی دہائی میں پی ٹی وی یا این ٹی ایم پر اس کا نشر ہونا ہے اور اب بھی وہ اکثر ٹی وی چینیلز پر نظر آجاتی ہے۔

1990 کی اس کلاسیک فلم کو اب 28 سال ہوچکے ہیں مگر اب جاکر لوگوں کو اس کے بارے میں ایسا راز معلوم ہوا ہے جس نے متعدد کو شاک کردیا ہے۔درحقیقت فلم کے ایک مقبول سین جس میں گھر میں اکیلا رہ جانے والا بچہ پیزا ڈیلیوری بوائے کو ایک فلم کے منظر سے خوفزدہ کرکے بھگاتا ہے، وہ کسی حقیقی فلم کا نہیں بلکہ ہوم الون کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جی ہاں واقعی ہوم الون میں جس گینگسٹر فلم کو دکھایا گیا وہ جعلی فلم تھی۔

معروف ہولی وڈ سیلیبرٹی سیٹھ روگن نے اس بات کا انکشاف ایک ٹوئیٹ میں کیامیرا پورا بچہن یہ سوچتے گزرا کہ کیون ہوم الون میں جس فلم اینجلز ود فلتھی سولز کو دیکھ رہا تھا، درحقیقت وہ ایک پرانی فلم ہے۔مارول سیریز کے معروف کردار کیپٹن امریکا کو نبھانے والے اداکار کرس ایونز نے اس پر ریپلائی کیا کیا ایسا نہیں ہی کامیڈین نک کرول بھی یہ جان کر حیران رہ گئے اور ٹوئیٹ کیا ‘ کیا ایسا نہیں (میں مرنے کی حد تک سنجیدہ ہوں)۔

سیٹھ روگن نے ایک اور ٹوئیٹ میں کہا کہ وہ لوگوں کے بچپن کی یادوں کو خراب کرنے پر معذرت کرتے ہیں۔یہاں تک کہ فلم میں کیون کا مرکزی کردار ادا کرنے والے ماکولی کالکن کو بھی اس بات کا علم نہیں تھا جس کا انکشاف انہوں نے سیٹھ روگن کے ٹوئیٹ کے بعد کیا۔درحقیقت فلم کے اندر وہ گینگسٹر فلم ایک 1938 کی فلم اینجلز ود ڈرٹی فیسز کی پیروڈی تھی مگر اس کا ڈائیلاگ اب ہولی وڈ کلاسیک میں شامل ہوچکا ہے۔
وقت اشاعت : 28/12/2018 - 11:33:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :