ہالی وڈ سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم ’’شازیم‘‘کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا

انٹرٹینمنٹ اور وارنر بروس کے بینر تلے فلم آئندہ سال5اپریل کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

جمعہ 28 دسمبر 2018 11:33

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2018ء) ڈی سی کامکس کے مشہور کردار شازم کے گرد گھومتی نئی ہالی وڈ سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم ’’شازیم‘‘کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔ہدایتکارڈیوڈایف سینڈ برگ کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے لڑکے کے گرد گھوم رہی ہے جسے اچانک جادوئی طاقت کے ذریعے بے پناہ طاقت مل جاتی ہے ۔یہ لڑکا اس غیر معمولی طاقت کے ملتے ہی مضبوط جسامت والے نوجوان کو روپ دھار لیتا جسے اس کے دوست تک اسے پہنچان نہ پاتے ۔

(جاری ہے)

یہ لڑکا خطرناک صلاحیتوں کا استعمال نہ جاننے پر اکثر مشکل میں گھِر جاتا تاہم پھراپنی طاقت کا اندازہ ہونے پر یہ نوجوان دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیتا ہے اور ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرتا ہے۔پیٹر سیفران کی پروڈکشن میں بننے والے اس سپر ہیروفلم میں مرکزی کردار ہالی وڈ اسٹارزیچرے لیوی ،عشر اینجل،مارک اسٹروگ،روز بٹلر اورایڈم بروڈی سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ سپر ہیرو ایکشن ایڈونچرڈی سی انٹرٹینمنٹ اور وارنر بروس کے بینر تلے آئندہ سال5اپریل کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔
وقت اشاعت : 28/12/2018 - 11:33:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :