برٹش فنٹیسی فلم دی کڈ ہو وڈ بی کنگ کا ٹریلر جاری کردیا گیا

نیرا پارک اور ٹم بیون کی مشترکہ پروڈیوس کردہ فلم 25جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

ہفتہ 29 دسمبر 2018 11:58

برٹش فنٹیسی فلم دی کڈ ہو وڈ بی کنگ کا ٹریلر جاری کردیا گیا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2018ء) برٹش فنٹیسی فلم دی کڈ ہو وڈ بی کنگ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جوئے کارنش کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اسکو ل میں زیر تعلیم ایک ایسے بچے کے گرد گھوم رہی ہے جس کے ہاتھ کنگ آرتھر کی مشہور تلوار لگ جاتی ہے تاہم جلد اسے اس بات کا انداز ہ ہوتا ہے کہ یہ تلوار اسے کسی خاص مقصدکیلئے ملی ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں لوئس سیرکس،ڈین چائومو،ڈینائس گوف،پیٹرک اسٹیورٹ اور ربیکا فرگوسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔نیرا پارک اور ٹم بیون کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 25جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 29/12/2018 - 11:58:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :