مریم چوہدری کو ڈائریکٹر شوکت چینگزی نے اپنی ڈرامہ سیریل میں کاسٹ کر لیا

ہفتہ 29 دسمبر 2018 13:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2018ء) ماڈل و اداکارہ مریم چوہدری کو ڈائریکٹر شوکت چینگزی نے اپنی ڈرامہ سیریل میں کاسٹ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ مریم چوہدری کو ڈائریکٹر شوکت چینگزی نے اپنی نئی شروع ہونے والی ڈرامہ سریل ’’ٹوٹے پتے ‘‘میں کاسٹ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اداکارہ کا کہنا ہے کہ میرے لیے یہ عزاز کی بات ہے کے مجھے انہوں نے اپنی ڈرامہ سیریل میں کاسٹ کیا جہاں مجھے سینئرز کے ساتھ کام اور ان سے سیکھنے کا موقع ملے گا ۔اس حوالے ڈائریکٹر شوکت چینگزی کا کہنا تھا کہ مریم چوہدری کا کام دیکھ کے اسے کاسٹ کیا اس کے کام کو دیکھ کر یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کہ آنے والے وقت میں یہ ایک اچھی اداکارہ کے طور پر سامنے آئے گئی۔

وقت اشاعت : 29/12/2018 - 13:02:09