ہالی ووڈ فلم’’ کیپٹن مارول‘‘کا نیاٹریلرجاری کر دیا گیا

سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم8مارچ 2019 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

پیر 31 دسمبر 2018 11:44

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2018ء) ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور نئی سپر ہیرو سائنس فکشن فلم’’ کیپٹن مارول‘‘کا نیاٹریلرجاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اینا بوڈن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل سپر ہیروز کے گرد گھوم رہی ہے جواپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے دکھائی دینگے ۔فلم میں مرکزی کردارہالی وڈ اداکارہ برے لارسن نبھا رہی ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں گیما چین،لی پیس،بین مینڈلسن،سیمیول ایل جیکسن اورجوڈ لاء شامل ہیں۔کیون فیج کی پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم8مارچ 2019 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 31/12/2018 - 11:44:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :