30 سال میں ایک بار بھی بیوی کا پرس نہیں کھولا‘شاہ رخ

آج بھی بیوی اور بیٹی کے کمرے کے دروازے پر دستک دے کر اندر داخل ہوتا ہوں

پیر 31 دسمبر 2018 11:44

30 سال میں ایک بار بھی بیوی کا پرس نہیں کھولا‘شاہ رخ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2018ء) شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے کی عزت میں ہی برابری ہے، انہوں نے بتایا کہ شادی کے 30سالوں میں ایک بار بھی اپنی بیوی کا پرس کھول کر نہیں دیکھا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویومیں بالی ووڈ کے کنگ خان نے اپنے پرستاروں کو صنفی مساوات کا آسان سا فارمولا بتاتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے کی عزت میں ہی برابری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شادی کے 30 سالوں میں ایک بار بھی میں نے اپنی بیوی کا پرس کھول کر نہیں دیکھا۔کنگ خان کا کہنا تھا کہ وہ آج بھی بیوی اور بیٹی کے کمرے کے دروازے پر دستک دے کر اندر داخل ہوتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میرے نزدیک برابری کا مطلب یہ ہے کہ وہ اپنی بیوی، بیٹی یا دوست خواتین کے سامنے اپنی کمزوریوں کا کھل کر اظہار کرسکیں۔
وقت اشاعت : 31/12/2018 - 11:44:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :