جیمزبانڈ کی خصوصی کار 15 اگست کو نیلامی کیلئے پیش کی جائے گی

ہفتہ 10 اگست 2019 20:45

جیمزبانڈ کی خصوصی کار 15 اگست کو نیلامی کیلئے پیش کی جائے گی
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2019ء) ہالی وڈ اداکارجیمزبانڈ کو دشمنوں کے چنگل سے نکالنے والی خصوصی کار نیلامی کیلئے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

کار منفرد ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ مشین گن سے بھی لیس ہے، اس کی نیلامی سے 64 کروڑ سے 96 کروڑ روپے تک ملنے کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔معروف جاسوس کردار جیمز بانڈ کے زیر استعمال رہنے والی یہ کار بس بٹن دبانے پر چلتا پھرتا ہتھیار بن جاتی ہے۔اس کار میں 13 تبدیلیاں کی گئی ہیں جن میں دشمنوں کی گاڑیوں کے ٹائر برسٹ کرنے والے کانٹے،بلٹ پروف شیشے اور تیس بور کی دو میشن گنیں بھی شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 10/08/2019 - 20:45:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :