ایکشن تھرلر فلم اینجل ہیز فالن 23اگست کو ریلیز کی جائے گی

ہفتہ 10 اگست 2019 20:45

ایکشن تھرلر فلم اینجل ہیز فالن 23اگست کو ریلیز کی جائے گی
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2019ء) ہالی وڈ کی ایکشن تھرلر سے بھرپور فلم اینجل ہیز فالن رواں سال 23 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق رک رومن واگ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ ایکشن تھرلر فلم اولمپس ہیز فالن کے سلسلے کی تیسری فلم ہے جس میں اداکار گیررڈ بٹلر خفیہ ایجنٹ کے کردار میں دوبارہ دکھائی دیں گے جبکہ فلم میں مورگن فری مین، ٹم بلیک نیلسن، کرس برائوننگ، ڈینی ہوسٹن، لانس ریڈک ، جاڈا پنکیٹ سمتھ اور دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔فلم کی کہانی خفیہ ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے جس پرقتل کاجھوٹا الزام عائد کردیا جاتاہے جس کے بعد وہ اصل دہشت گردوں کو پکڑنے اور خودپر لگے جھوٹے الزام سے نجات دلانے کے لئے کوششیں کرتا ہے۔

وقت اشاعت : 10/08/2019 - 20:45:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :