ضمیر کو حسد کی آلودگی سے بچایا جائے تو ظاہری حسن خود بخود سامنے آجاتا ہے،اداکارہ ریما

ہفتہ 10 اگست 2019 20:55

ضمیر کو حسد کی آلودگی سے بچایا جائے تو ظاہری حسن خود بخود سامنے آجاتا ہے،اداکارہ ریما
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2019ء)نامور پاکستانی اداکارہ ریما نے کہا ہے کہ انسان اپنے ضمیر کو حسد کی آلودگی سے بچالے تو ظاہری حسن خود بخود سامنے آ جاتاہے،ہمارا معاشرہ بڑی تیزی سے تبدیل ہوا ہے اور آج ہر کسی کو صرف اپنی فکر لا حق ہے، کسی بھی رشتے میں مضبوطی کی علامت اعتماد ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں ریما نے کہا کہ مردوںکو خدا کی ذات نے بڑا دل دیا ہے اور میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے آئیڈل شوہر ملا جس پر میں جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سے کچھ سال پہلے تک بھی لوگ ایک دوسرے کا خیال رکھتے تھے لیکن اب اس رجحان میںکمی آرہی ہے، ایک دوسرے سے آگے جانے کی دوڑ میں آج ہر کسی کو صرف اپنی فکر ہوتی ہے جو تشویش کا باعث ہی

وقت اشاعت : 10/08/2019 - 20:55:37