بھارتی گلوکارمیکا سنگھ کوفنکشن میں بلانے والوں کیخلاف کاروائی کا مطالبہ

میکا سنگھ کو ویزہ دلوانے کیلئے حکومتی شخصیت نے این اوسی جاری کروایا،جس شخص کے نام پراین اوسی جاری ہوا، اس شخص کا نام عدنان اسد ہے، یہ سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے قریبی ساتھی بھی رہے ہیں۔سینئرصحافی حامد میرکا تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 10 اگست 2019 21:32

بھارتی گلوکارمیکا سنگھ کوفنکشن میں بلانے والوں کیخلاف کاروائی کا مطالبہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست 2019ء) سینئرصحافی حامد میرنے کہا ہے بھارتی گلوکارمیکا سنگھ کوفنکشن میں دعوت دینے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے، میکا سنگھ کو ویزہ دلوانے کیلئے حکومتی شخصیت نے این اوسی جاری کروایا،جس شخص کے نام پراین اوسی جاری ہوا، اس شخص کا نام عدنان اسد ہے، یہ سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے قریبی ساتھی بھی رہے ہیں،بھارت ہمارے گلوکاروں کو ذلیل کررہا ہے اور ہم ان کوبلاکرپرفارم کروا رہے۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ راحت فتح علی خان دوسال قبل بھارت گئے توانہوں نے ذلیل کرکے نکال دیا گیا۔غلام علی گلوکار ہیں ان کو ایک کنسرٹ میں بلایا گیا لیکن ان کو بھی ذلیل کرکے نکال دیا، یہ واقعات حالیہ کشیدگی سے پہلے کے ہیں۔

(جاری ہے)

فواد خان ، مائرہ خان اور علی ظفر بھی وہاں پرفارمنس نہیں دکھا سکتے۔لیکن یہ بڑی عجیب وغریب بات ہے جب بھارت نے 5اگست کو مقبوضہ جموں کشمیر میں کرفیونافذ کیا اور آرٹیکل 370اور 35اے کو ختم کردیا لیکن اس کے باوجود 6اگست کے دن میکا سنگھ واہگہ بارڈر سے پاکستان داخل ہوئے اور واہگہ بارڈر ان کا استقبال کیا گیا،لاہور میں لایاگیا اورکھانا کھلایا گیا، پھر وہ کراچی گئے، میکاسنگھ کراچی میں 8اگست کو بہت بڑی لائیو پرفارمنس دی، جب وہ کراچی میں ناچ گانا کررہے تھے تواس دن ہماراپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہورہا تھا۔

ہندوستان کے خلاف تقریریں کررہے تھے، جبکہ میکا سنگھ کراچی نوجوان لڑکے لڑکیوں کے ساتھ ناچ گانا کررہے تھے۔حامد میر نے کہا کہ میکا سنگھ کو ویزہ دلوانے کیلئے حکومتی شخصیات نے ایک این اوسی جاری کروایا، جو این اوسی جاری ہوا، اس شخص کا نام عدنان اسد ہے، یہ سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے قریبی ساتھی بھی رہے ہیں۔اس فنکشن میں بڑے لوگوں کو بلایا گیا تھا۔ ہمارے گلوکار فاخر نے ٹویٹ کیا اور سوال اٹھایا کہ حب الوطنی صرف غریب لوگوں کا مسئلہ ہے امیروں پر کوئی قدغن نہیں ہے۔حامد میر نے کہا کہ میکا سنگھ کو بلانے والوں کیخلاف انکوائری ہونی چاہیے۔
وقت اشاعت : 10/08/2019 - 21:32:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :