اداکار عمران اشرف نئے ڈرامہ سیریل میں اداکارہ نیلم منیر کے ساتھ رومانوی ہیرو کے طور پر دکھائی دیں گے

اتوار 11 اگست 2019 09:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2019ء) پاکستانی اداکار عمران اشرف نئے ڈرامہ سیریل میں اداکارہ نیلم منیر کے ساتھ رومانوی ہیرو کے طور پر دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

ڈرامہ سیریل’’دل موم کا دیا‘‘ کے بعد عمران اشرف ایک بار پھر نیلم منیر کے ساتھ دکھائی دیں گے اور اب کی بار وہ نیلم کے ساتھ رومانوی ہیرو کے طور پر نظر آئیں گے۔ڈرامے کی ہدایت کارہ صائمہ وسیم ہیں جبکہ اس کی مصنفہ قیصرہ حیات ہیں۔ ڈرامے کے نام کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔

وقت اشاعت : 11/08/2019 - 09:50:13