ریشم نے سوشل میڈیا پر 23سال پرانے ڈرامے کا سین شیئر کرکے عابد علی کو خراج تحسین پیش کیا

کہانی گھر سیریز کا کھیل ’’ امر بیل ‘‘1996میں پیش کیا گیا، ریشم نے بھی مرکزی کردار نبھایا تھا

ہفتہ 7 ستمبر 2019 12:23

ریشم نے سوشل میڈیا پر 23سال پرانے ڈرامے کا سین شیئر کرکے عابد علی کو خراج تحسین پیش کیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2019ء) شوبز شخصیات کی جانب سے لیجنڈ اداکار عابد علی کے انتقال پر اظہار تعزیت کے ساتھ ساتھ ان کی فنی خدمات کوخراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ اداکارہ ریشم نے سوشل میڈیا پر 23سال پرانے ڈرامے کا ایک سین شیئر کرکے عابد علی کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ۔

(جاری ہے)

ریشم کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر نامور رائٹر بانو قدسیہ کی تحریر پر مبنی کہانی گھر سیریز کا کھیل ’’ امر بیل ‘‘1996ء میں پی ٹی وی سے پیش کیا گیا جس میں اداکار عابد علی کے ساتھ ریشم نے بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اوراس میں دونوں کے کردار کو بیحد پذیرائی ملی ۔

ریشم نے کہا کہ عابد علی ایک منجھے ہوئے اداکار ہی نہیں بلکہ ایک بہترین انسان بھی تھے ۔عابد علی ایک ادارہ کی حیثیت رکھتے تھے اور ان کی اداکاری کی پختگی کودیکھ کر یہ گمان بھی نہیں ہوتا تھاکہ کسی ڈرامے کاسین دیکھا جارہا ہے ۔
وقت اشاعت : 07/09/2019 - 12:23:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :