گلوکارہ سائرہ نسیم کی رہائشگاہ پر محرم الحرام کی مناسبت سے مجلس کا اہتمام

شوبز سے تعلق رکھنے ساتھیوں سمیت عزیز و اقارب کی شرکت، نیاز بھی تقسیم کی گئی

ہفتہ 7 ستمبر 2019 12:08

گلوکارہ سائرہ نسیم کی رہائشگاہ پر محرم الحرام کی مناسبت سے مجلس کا اہتمام
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2019ء) نامور گلوکارہ سائرہ نسیم کی جانب سے اپنی رہائشگاہ پر محرم الحرام کی مناسبت مجلس کااہتمام کیا گیا جس میں فنکاروں اور ان کے عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

مجلس میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقاء کی اسلام کی سر بلندی کیلئے دی جانے والی لازوال قربانی پر روشنی ڈالی گئی اورنوحہ خوانی کی گئی ۔ مجلس کے اختتام پر نیاز بھی تقسیم کی گئی ۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ اس طرح کی مجالس کا انعقاد کا مقصد شہدائے کربلا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے ۔عاشورہ محرم صرف ایک دن نہیںبلکہ ایک مقصد ہے جسے سمجھنے کی ضرورت ہے ،یہ دن ہمیں عام حالات میں بھی قربانی دینے کا درس دیتا ہے ۔

وقت اشاعت : 07/09/2019 - 12:08:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :