اداکارہ زیبا بیگم10ستمبر کو 74ویں سالگرہ منائینگی

ہفتہ 7 ستمبر 2019 12:23

اداکارہ زیبا بیگم10ستمبر کو 74ویں سالگرہ منائینگی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2019ء) ماضی کی معروف اداکارہ زیبا بیگم10ستمبر کو 74ویں سالگرہ منائیں گی ۔زیبا بیگم کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں چار نگار ایوارڈز سمیت متعدد اعزازات سے نوازا گیا ہے ۔ 10 ستمبر 1945 کو برطانوی دور حکومت میں پنجاب کے شہر انبالہ میں جنم لینے والی شاہین کو دنیا زیبا کے نام سے جانتی ہے ۔ انہوں نے اپنے فلمی سفر کا آغاز 1962 میں فلم ’’چراغ جلتا رہا ‘‘سے کیا ۔

(جاری ہے)

زیبا نے اپنے کیریئر میں 90سے زائد فلموں میں کام کیا ۔اپنے شوہر اداکار محمد علی مرحوم کے ہمراہ 50 سے زائد فلموں میں کام کرکے انہوں نے ایک ریکارڈ قائم کیا ۔ ان کی فلمی جوڑی وحید مراد اور کمال کے ساتھ بھی مقبول ہوئی ۔ ’’ارمان ‘‘،’’ ہیرا اور پتھر‘‘ ،’’ توبہ‘‘ ،’’ باجی‘‘ ،’’ محبت‘‘ ،’’ انسان اور آدمی‘‘ ،’’ جب جب پھول کھلے‘‘ ،’’ محبت زندگی ہے ‘‘اور ’’پھول میرے گلشن کا‘‘ ان کی قابل ذکر فلموں میں شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 07/09/2019 - 12:23:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :