اداکارہ سمیرا چودھری کے ساتھ جھگڑے کی خبروں میں صداقت نہیں،اداکارہ فلک بٹ

مخالفین میری شہرت سے حسدکرتے ہوئے میرے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں،اداکارہ کی گفتگو

ہفتہ 7 ستمبر 2019 12:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2019ء) سٹیج کی معروف اداکارہ فلک بٹ نے مختلف اخبارات میں اپنے اور اداکارہ سمیرا چودھری کے درمیان جھگڑے کی خبروں کو مضحکہ خیزقراردیتے ہوئے کہا کہ اداکارہ سمیرا چودھری کے ساتھ میرے جھگڑے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے،اداکارہ فلک بٹ نے کہا کہ مخالفین میری شہرت سے حسدکرتے ہوئے میرے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں،انہوں نے کہا کہ میں اپنے کام سے کام رکھنے والی لڑکی ہوں مجھے لڑائی جھگڑوں میں نہ گھسیٹا جائے،ایسا کرنے سے مجھے توکوئی فرق نہیں پڑے گا البتہ مخالفین کو ضرورمنہ کی کھانی پڑے گی۔
وقت اشاعت : 07/09/2019 - 12:23:50