امام حسین ؓکا صبر اور ان کی استقامت عالم انسانیت کے لئے مشعلِ راہ ہے، استادقادرعلی شگن

امام حسینؓ نے دنیا کو بتایا کہ اسلام پر ہر چیز قربان ہو سکتی ہے لیکن اسلام کسی چیز پر قربان نہیں ہو سکتا،میوزک ڈائریکٹرکی گفتگو

ہفتہ 7 ستمبر 2019 12:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2019ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامورمیوزک ڈائریکٹراستادقادرعلی شگن نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا امام حسینؓ کا حق و صداقت کیلئے جینے مرنے کا عملی مظاہرہ ہے،انہوں نے صبر و استقامت کی وہ مثال قائم کی جو عالم انسانیت کیلئے مشعلِ راہ ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امام عالی مقام سیدنا حسینؓنے اسلام کی سر بلندی کے لئے قربانی دی اور گلشن اسلام کی اپنے خون کے ذریعے آبیاری کی۔

(جاری ہے)

کربلا کا نام لبوں پر آتے ہی امام حسینؓ کے جانثاروں کی جرات ، بہادری، وفاداری اور بے مثال شہادت کی یاد آتی ہے، رہتی دنیا تک شہداء کربلا کی قربانی کو یاد رکھا جائے گا۔ استادقادرعلی شگن نے کہا کہ امام حسینؓنے اپنی اور اپنے جانثاروں کی شہادت پیش کر کے دنیا کو بتا دیا کہ اسلام پر ہر چیز قربان ہو سکتی ہے لیکن اسلام کسی چیز پر قربان نہیں ہو سکتا۔سیدنا حسینؓنے ساری انسانیت کو یہ سبق دیا کہ حق و صداقت کے لئے پورے خاندان کو قربان کیا جا سکتا ہے مگر وقت کے ظالم اور جابر حکمران کے سامنے نہیں جھکا جا سکتاہے۔
وقت اشاعت : 07/09/2019 - 12:23:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :