لیجنڈ اداکارعابد علی کی وفات پر اداکارہ ماہ نور کااظہار افسوس

عابد علی کی وفات سے فن کا ایک اور باب بند ہو گیا اس کی فنی صلاحیتوں کو فرموش نہیں کیا جا سکتا،ماہ نور

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 7 ستمبر 2019 12:39

لیجنڈ اداکارعابد علی کی وفات پر اداکارہ ماہ نور کااظہار افسوس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 ستمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،بائو اصغر) لیجنڈ اداکارعابد علی کی وفات پر اداکارہ ماہ نور کااظہار افسوس،تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار عابد علی جو کہ گزشتہ روز دنیا فانی سے کوچ کر گئے ان کی وفات پر تمام شوبز حلقوں سمیت معروف ماڈل و اداکارہ ماہ نور نے گہرے رنج غم کا اظہارکیا ،ماہ نور نے عابد علی کی وفات پر اظہار افسوس کرتے کہا کہ عابد علی کی وفات سے فن کا ایک اور باب بند ہو گیاہے اسے فنکار مدتوں بعد ہی پید ا ہوتے ہیں مر حوم کی فنی صلاحیتوں کو کبھی فرموش نہیں کیا جا سکے گا،ماہ نور نے مرحوم کی مغفرت کیلئے خوصی دعا کی ۔
وقت اشاعت : 07/09/2019 - 12:39:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :