اگر جانے انجانے میں کبھی کسی کا دل دکھایا ہو تو سب سے معافی مانگتا ہوں، عامر خان نے مداحوں سے معافی مانگ لی

جین مذہب کے رہائشی اپنا تہوار کے اختتام پر اپنی اپنی غلطیوں کیلئے ایک دوسرے سے معافی مانگتے ہیں، بھارتی میڈیا

ہفتہ 7 ستمبر 2019 13:16

اگر جانے انجانے میں کبھی کسی کا دل دکھایا ہو تو سب سے معافی مانگتا ہوں، عامر خان نے مداحوں سے معافی مانگ لی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2019ء) بالی وڈ کے سپر سٹار ہیرو عامر خان نے اپنے مداحوں سے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جانے انجانے میں کبھی کسی کا دل دکھایا ہو تو سب سے معافی مانگتا ہوں۔بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ہفتے بھارت میں رہنے والے جین مذہب کے رہائشی اپنا تہوار منا رہے تھے جسکے اختتام پر اپنی اپنی غلطیوں کیلئے ایک دوسرے سے معافی مانگتے ہیں۔

اسی موقع پر بالی ووڈ کے کنگ خان عامر خان نے بھی کھلے عام معافی مانگ کر اپنی شامت خود ہی بلا لی۔عامر خان کی ٹویٹر پر ٹویٹ کے بعد تو جیسے سوشل میڈیا کے جیالوں کو انھیں آڑے ہاتھ لینے کا موقع مل گیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے عامر کو معاف کرنے پر کئی شرطیں عائد کر دی، کسی نے کہاجاؤ معاف کیا لیکن وعدہ کرو کہ آئندہ ٹھگز آف ہندوستان جیسی فلم نہیں بناؤ گے۔

(جاری ہے)

صارفین نے لکھا کہ معافی کے بدلے فلم کے ٹکٹ کے پیسے واپس مانگے تو کسی نے لکھا کہ جاؤ میں نے تمھیں ٹھگز آف ہندوستان جیسی فلم بنانے اور پائریٹ آف دی کریبین سیریز کے جانی ڈیپ کی احمقانہ نقل کرنے کیلئے معاف کیا۔دوسری طرف ایک اور صارف نے ٹھگز آف ہندوستان کے ساتھ ساتھ عامر کی فلم آگ، میلہ کو بھی نشانہ بنایا اور معافی دینے سے بھی انکار کر دیا۔ خان صاحب ٹھگز آف ہندوستان کی ناکامی کی ذمہ داری پہلے ہی اپنے سر لے چکے تھے اور اس کے لیے انھوں نے معافی بھی مانگ لی تھی۔
وقت اشاعت : 07/09/2019 - 13:16:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :