فلم ’’دٴْرج‘‘ 18 اکتوبر کو سینماؤں کی زینت بنے گی

فلم ’’دٴْرج‘‘ برصغیر میں آدم خورانسانوں سے متعلق کہانیوں اور معلومات کا احاطہ کرتی ہے

اتوار 8 ستمبر 2019 15:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2019ء) پاکستانی اداکار شمعون عباسی کی آدم خوری سے متعلق سسپنس تھرلر فلم’’دٴْرج‘‘18 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔فلم’’درج‘‘کی کہانی آدم خوری سے متعلق حقیقی واقعات کے گرد گھومتی ہے اور اس سے قبل اس طرح کی کہانی پر مشتمل فلم برصغیر میں کسی ڈائریکٹر نے پردہ سیمیں کی زینت نہیں بنائی۔

’’دٴْرج‘‘ کے عنوان سے بنائی گئی فلم برصغیر میں آدم خورانسانوں سے متعلق کہانیوں اور معلومات کا احاطہ کرتی ہے ڈائریکٹر شمعون عباسی اور پروڈکشن ٹیم نے فلم کو حقیقی روپ دینے کیلئے کئی مہینے ریسرچ کی اور کافی وقت دنیا سے الگ تھلگ غاروں میں رہنے والے انسانوں کے ساتھ گزارا تاکہ ان کے طرز زندگی کی پراسراریت کو صیحح روپ میں فلم بینوں کے سامنے پیش کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

شام فلمز کے بینر تلے بنائی گئی اس فلم میں شمعون عباسی، شیری شاہ،مائرہ خان،ڈودی خان،نعمان جاوید، عذیر عباسی اور نعیم عباسی نے اہم کردار ادا کئے ہیں جبکہ سسپنس سے بھرپور فلم کا میوزک معروف موسیقار آصف نورانی نے ترتیب دیا ہے۔فلم کے ریلیز کردہ ابتدائی ٹریلرز کو اب تک یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد دیکھ اور سراہ چکے ہیں اور فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ ’’دٴْرج‘‘ 18 اکتوبر کو آئی ایم جی سی (ڈسٹری بیوشن کلب)کے پلیٹ فارم سے پاکستانی سرکٹ کے تمام سنیماؤں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی جبکہ اسے بین الاقوامی ممالک میں بھی ریلیز کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 08/09/2019 - 15:30:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :