ڈرامہ سیریل’’چنگل‘‘ کے پردے کے پیچھے کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری

بدھ 11 ستمبر 2019 10:55

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) پاکستانی اداکار بلال عباس خان کے نئے ڈرامہ سیریل’’چنگل‘‘ کے پردے کے پیچھے کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

فاروق رند کی ہدایت کاری میں بننے والا ڈرامہ سیریل’’چنگل‘‘ کی کاسٹ میں بلال عباس خان، یمنیٰ زیدی، عمیر رانا، عتیقہ اوڈھو، کومل عزیز اور سرہا اصغر شامل ہیں۔ ڈرامہ کی عکس بندی کی جاری ہے جو جلد نجی ٹی وی پر آن ایئر کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 11/09/2019 - 10:55:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :