مجھے حقیقی معنوں میں بریک تھرو فلم ’’ سنگم ‘‘ کیلئے امجد بوبی کے لکھے ہوئے گیت سے ملا ‘ وارث بیگ

اس فلم کیلئے ایک ہی دن میں چار گانے ریکارڈ کرائے اور خوش قسمتی سے چارو ں بہت مقبول ہوئے ‘ انٹر ویو

ہفتہ 21 ستمبر 2019 12:55

مجھے حقیقی معنوں میں بریک تھرو فلم ’’ سنگم ‘‘ کیلئے امجد بوبی کے لکھے ہوئے گیت سے ملا ‘ وارث بیگ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) گلوکار وارث بیگ نے کہا ہے کہ 90ء کی دہائی میں فلموں میں گلوکاری شروع کی اور مجھے حقیقی معنوں میں بریک تھرو فلم ’’ سنگم ‘‘ کیلئے امجد بوبی کے لکھے ہوئے گیت سے ملا ،میں نے اس فلم کے لئے ایک ہی دن میں چار گانے ریکارڈ کرائے اور خوش قسمتی سے چارو ں گانے بہت مقبول ہوئے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں وارث بیگ نے کہا کہ مجھے امسال پرائیڈ آف پرفارمنس ملا ہے جو کسی بھی فنکار کیلئے اعزاز کی بات ہے ۔

انہوںنے کہا کہ اختر حسین میرے استاد تھے اور میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔ موسیقار استاد نصرت فتح علی خان ،امجد بوبی اور ایم ارشد کے ساتھ کام کیا ہے ۔ اپنی زندگی میں استاد نصرت فتح علی جیسا بڑا انسان نہیں دیکھا ۔ انہوںنے بتایا کہ میں حال ہی میں امریکہ سے پاکستان واپس آیا ہوں اور دووبارہ سے مصروفیت کا آغاز کیا ہے ۔
وقت اشاعت : 21/09/2019 - 12:55:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :