کیرئیر کی پہلی پنجابی فلم ’’ گجر ویر ‘‘میں یادگار کردار نبھا رہی ہوں‘ چاہت شیخ

نئے ٹیلنٹ کو موقع دیاجائے تو ہم بالی وڈ کو کہیں پیچھے چھوڑ سکتے ہیں‘ انٹر ویو میں گفتگو

ہفتہ 21 ستمبر 2019 12:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) نامور اداکارہ چاہت شیخ نے کہا ہے کہ اپنے کیرئیر کی پہلی پنجابی فلم ’’ گجر ویر ‘‘کی شوٹنگ میں مصروف ہوں جسے تکمیل کے بعد جلد ریلیز کر دیا جائے گا۔ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ اردوں کے ساتھ پنجابی فلموں کی ریلیز سے سینما گھروں کی رونقیں لوٹ رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

جتنی زیادہ نئی فلمیں بنیں گی فلم انڈسٹری اتنی زیادہ مضبوط ہو گی ۔

ا نہوں نے کہا کہ اگر نئے ٹیلنٹ کو موقع دیاجائے تو ہم بالی وڈ کو کہیں پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلمساز خالد سکندر اور ہدایتکار ملک خالد ابراہیم کی فلم ’’گجر ویر ‘‘میں یاد گار کردار کر رہی ہوں جو میر ے پرستاروں کو مدتوں یاد رہے گا ۔چاہت شیخ نے کہا کہ اسٹیج کو بھی وقت دے رہی ہوں کیونکہ یہ سیکھنے کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے ۔
وقت اشاعت : 21/09/2019 - 12:55:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :