فلم ’ لال کبوتر‘کل ایک بار پھر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

یہ امریکا میں منعقد کردہ فلم آرچانا سوئے آڈینس ایوارڈ میں بیسٹ فیچر فلم کا اعزاز اپنے نام کرچکی ہے

جمعرات 10 اکتوبر 2019 12:53

فلم ’ لال کبوتر‘کل ایک بار پھر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2019ء) بہترین کہانی کی بدولت کئی بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کرنے والی فلم ’لال کبوتر‘کل جمعہ کو ایک بار پھر پاکستان بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔کراچی میں ہونے والے کرائم پر مبنی علی اکبر اور منشا پاشا کی فلم ’لال کبوتر‘ پاکستان میں ریلیز کے بعد کئی بین الاقوامی اسکرین پر بھی جلوہ دکھانے میں کامیاب رہی ہے۔

(جاری ہے)

فلم لال کبوتر کو آسکر ایوارڈ کے انتخاب کے لیے پیش کیا جاچکا ہے تاہم اس سے قبل ہی یہ امریکا میں منعقد کردہ فلم آرچانا سوئے آڈینس ایوارڈ میں بیسٹ فیچر فلم کا اعزاز اپنے نام کرچکی ہے۔دنیا بھر سے شہرت حاصل کرنے والی فلم ’لال کبوتر‘ بے تحاشا فرمائش کے بعد اب ایک اور بار پھر پاکستان بھر میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی جس کی تصدیق فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی منشا پاشا نے خود کی ہے۔منشا پاشا نے ٹویٹر پر اپنی فلم کی دوبارہ نمائش کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مداحوں کے مطالبے کے بعد یہ فلم(آج)جمعہ 11 اکتوبر سے نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، وہ تمام لوگ جو اس حوالے سے پیغام بھیج رہے تھے ان سے گزارش ہے کہ وہ لوگ اب سنیما جائیں اور فلم دیکھیں۔
وقت اشاعت : 10/10/2019 - 12:53:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :