بھارت اقلیتوں و عورتوں کیلئے خطرناک ملک بن گیا ہے‘رانی مکھر جی

بھارتی ریاست بہار میں آر ایس ایس شدت پسند ہندوؤں نے عیسائی عورت کو برہنہ کرکے شہر میں گشت کرایا بہارہو یا اتر پردیش بیشتر ریاستوں میں ہندو شدت پسند مسلمانوں سمیت اقلیتوں کو واپس ہندو بننے پر مجبور کرتے ہیں

جمعرات 10 اکتوبر 2019 12:53

بھارت اقلیتوں و عورتوں کیلئے خطرناک ملک بن گیا ہے‘رانی مکھر جی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2019ء) بھارتی اداکارہ رانی مکھرجی نے کہا ہے کہ بھارت اقلیتوں و عورتوں کیلئے خطرناک ملک بن گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں آر ایس ایس شدت پسند ہندوؤں نے عیسائی عورت کو برہنہ کرکے شہر میں گشت کرایا۔ واقعے کے بعد اداکارہ رانی مکھرجی نے ٹوئٹ میں کہاہے کہ بھارت اقلیتوں و عورتوں کیلئے خطرناک ملک بن گیاہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ ریاست بہارکے شہر میں آر ایس ایس کے شدت پسندوں نے پہلے عیسائی خاتون کا گھر جلایا۔ بعد میں اسے مارا پیٹا اور برہنہ کرکے شہر میں گشت کرایا۔ رانی مکھرجی نے کہاکہ بھارت نہ صرف اقلیتوں بلکہ خواتین کیلئے بھی خطرناک ملک بنتاجارہاہے۔ بہارہو یا اتر پردیش بیشتر ریاستوں میں ہندو شدت پسند مسلمانوں سمیت اقلیتوں کو واپس ہندو بننے پر مجبور کرتے ہیں۔ انکار پر ان کی املاک جلاکر ان پر تشدد کرکے انہیں مار دیا جاتا ہے۔
وقت اشاعت : 10/10/2019 - 12:53:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :